محمد خان ابڑو
کراچی، پاکستان کا سب سے بڑا شہر، ملکی معیشت کا دل اور ثقافتی، سماجی و سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ ایک ایسا شہر جو اپنی روشنیوں، رونقوں اور تجارتی حیثیت کے باعث ہمیشہ سے خصوصی توجہ کا مستحق رہا ہے۔ مگر افسوس کہ اس شہر کو جس طرح نظر انداز کیا گیا اور بدانتظامی کی نذر کیا گیا، اس کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے۔ کراچی کے عوام برسوں سے گندگی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، پانی و بجلی کے مسائل اور ناقص انفراسٹرکچر کا شکار رہے ہیں۔ مگر حالیہ عرصے میں مقامی حکومتوں کے مؤثر کردار اور چند فعال و دیانت دار شخصیات کی بدولت اس شہر میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔ خاص طور پر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور نعیم شیخ کی قیادت میں مختلف علاقوں میں جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر نیت صاف ہو اور منصوبہ بندی مضبوط ہو تو تبدیلی ممکن ہے۔ فرحان غنی ایک متحرک اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ٹاؤن چیئرمین ہیں۔ انہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی صفائی مہم کا آغاز کیا اور اپنے ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ گلیوں اور سڑکوں سے کچرا اٹھانے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے علاقے میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف مقامات پر نئے واٹر پمپس لگائے جا رہے ہیں، تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے۔ جبکہ ٹاؤن میں ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا ہے۔ انہوں نے ایک شاندار اردو محفلِ مشاعرہ منعقد کرائی، جہاں نامور شعرا نے شرکت........
© Daily Jang
