menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اداریہ

15 1
05.03.2025

دنیا بھر میں رمضان المبارک کے احترام میں چھوٹے بڑے اسٹورز اور کاروباری ادارے روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں از خودکمی لاتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیتےہیںجبکہ وطن عزیز میں اس سال بھی قیمتوں کو جو پر لگے ہیں ،اس کے مطابق بیف،چکن، مٹن،انڈے اور بیکری کے سامان سے لیکر، کریانہ اور پھل سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔غریب اور عام آدمی پریشان ہے کہ اس عالم میں وہ کیونکر اپنے کنبے کی کھانے پینے ضروریات پوری کرے گا۔چھوٹے بڑے شہروں اور دیگر آبادیوں میں گراں فروشوں کو پوچھنے والی سرکاری مشینری غائب ہے جبکہ اپنی حاضری ظاہر کرنے کیلئے مخصوص مقامات پر کارروائی کے بعد سب اچھا کی رپورٹ اوپر بھیجنے کا اہتمام دکھائی دیتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نےمصنوعی مہنگائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کاسخت نوٹس لیا ہے۔لاہور دورے کے دوران اپنی سربراہی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور معاشی شعبے سے وابستہ وزارتوں،اداروں کے سربراہان واعلیٰ حکام اور چاروں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وڈیو لنک سمیت موقع پر موجودافسران کااجلاس بلایا۔اس موقع پر انہوں نے دوٹوک الفاظ میںخبردار کیا کہ رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں چینی کاوافرذخیرہ موجود ہے اورصوبائی سطح پر اس کی ارزاں نرخوں پر........

© Daily Jang