menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

مبشر علی زیدی

26 0
25.01.2025

بدتمیز……

میرے بڑے بیٹے کا نام گورنر ہے،

انکل نے بتایا۔

یہ کیسا نام ہے؟۔

میری ہنسی نکل گئی۔۔

دوسرے نمبر کے بیٹے کا نام سینیٹر ہے۔

اس کے بعد والے کا نام منسٹر ہے۔۔

چوتھے نمبر پر کمشنر ہے،

انکل کہتے چلے گئے۔

چار بیٹے ہیں؟

میں نے پوچھا۔

پانچ ہیں۔

سب سے چھوٹے کا نام ورکر ہے۔

سب بھائی خوش اخلاق ہیں۔

وہ بد تمیز ہے۔

ہر وقت چیختا چلاتا رہتا ہے،

انکل نے منہ بنایا۔

گھر سے نکال باہر کریں،

میں نے مشورہ دیا۔

کیسے نکالوں، انکل نے جھنجھلا کر کہا،

وہی کم بخت تو گھر چلاتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور........

© Daily Jang